ڈاکٹر زاہدظہیر جلسہ کے حوالے سے انتہائی متحرک کارکنوں سے رابطہ میں رہے

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیر ضلعی سیکرٹری اطلاعات خواجہ حماد اکرم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گجرات لالہ موسیٰ آمد اورریلی کی شکل میں پی ڈی ایم جلسے میں روانگی کے حوالے سے گزشتہ روزسارا دن انتہائی متحرک رہے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرضلع بھرسے پارٹی رہنماؤں کارکنوں کے ساتھ رابطے میں رہے کائرہ ہاؤس میں انہوں نے ضلعی صدر چوہدری ضیاء محی الدین کے ہمراہ پارٹی جیالوں اوررہنماؤں کے لئے مختلف انتظامات کیے ڈاکٹرزاہد ظہیراپنی ٹیم کے ہمراہ پارٹی جیالوں کاحوصلہ بڑھاتے رہے اورانکے لئے ٹرانسپورٹ کاریں ودیگرسہولیات کے انتظامات کرتے رہے بعد ازاں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیر اوردیگرپارٹی رہنما پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کے ہمراہ پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کے لئے روانہ ہوگئے۔لالہ موسیٰ کائرہ ہاؤس میں ڈاکٹرزاہد ظہیر خواجہ حماد اکرم ودیگرضلعی رہنما انتہائی متحرک نظرآئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں