ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

(جے ایم ڈی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں