چیف آفیسر کا صفائی کے حوالے سے شہر کا دورہ انتظامات کا جائز ہ لیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) چیف آفیسر محمود اقبال گوندل نے گزشتہ روز عید الاضحی کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر کر نے کیلئے شہر بھر کا دورہ کیا اور صفائی کے معاملات کو بہتر کر نے کیلئے سینٹری انسپکٹر اور سپر وائزروں کو ہدایات جا ری کیں کہ وہ عید سے پہلے پہلے اپنے اپنے علاقوں کو بہتر سے بہتر کریں سڑکوں کو صاف ستھرا رکھا جائے کیونکہ ہر سال کی طرح اس بار بھی چوکوں چوراہوں اور سڑکوں پر چونے اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا میونسپل کارپوریشن گجرات نے تمام تر حکمت عملی کو ترتیب دے دیا گیا ہے سٹی گجرات کوتین سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قربانی کر نیوالے جانوروں کے لئے شاپر بیگ کا بھی بندو بست کیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں اور سینٹی برانچ کی طرح چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں انشاء اللہ تعالیٰ گجرات شہر کی عوام کو آلائشوں کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہ ہو گی اور کارپوریشن آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جو عید کے تین دن مسلسل کام کرتے رہیں گے کسی بھی جگہ کوئی بھی آلائش پڑ ی ہو گی اس کو فی الفور اٹھا یا جائے گا اور تمام تر حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا تمام ملازمین احسن طریقہ سے اور دل لگا کر عید کے تین دن کام کریں سپر وائزر اور سینٹری انسپکٹر چوک و چوراہوں میں ملازمین کے ڈیوٹیوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں انھوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات عید کے موقع پر تمام سپر وائزر شاپر بیگ تقسیم کریں گے کیونکہ ان شاپر بیگوں میں آلائشیں اٹھا کر ایک مقرر ہ پوائنٹ پر رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کے باتھ رو م کو صاف ستھرا کر نے کیلئے بھی حکمت عملی اپنائی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں