چوہدری آصف دھول کیطرف سے پریس کلب جم کیلئے مشینری فراہم کی گئی

گجرات (نمائندہ خصوصی) جرمنی کے ممتاز بزنس مین چوہدری آفتا ب گوندل اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری آصف دھول کی طرف سے گجرات پریس کلب کیلئے جم کیلئے مشینری فراہم کی گئی جو گزشتہ روز ممتا ز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری آصف دھول نے صدر گجرات پریس کلب محمود اختر محمود کے حوالے کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری سعید احمد، نوازش علی نوازش، عارف علی عارف، سید عابد علی، احسان احمد چھینہ، الیاس قادری و دیگر ممبران موجود تھے۔چوہدری آصف دھول نے کہا کہ گجرات پریس کلب میں جمنیزیم کا قیام خوش آئند ہے۔ صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور گجرات پریس کلب کے ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے ہمیشہ گجرات کے عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ ہمارا تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں