پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کیلئے کرائے میں کمی کا اعلان

(جے ایم ڈی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک تمام پروازوں کیلئےکرائے میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک تمام پروازوں کےکرائےمیں کمی کا فیصلہ موجودہ صورتحال میں مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے یک طرفہ کرایہ 12 ہزار روپے ہوگا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ تمام بکنگ دفاترمیں کرائے میں کمی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں