پی آئی اے کو 3 جولائی تک فلائی آپریشن کی اجازت

(جے ایم ڈی)یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ لینڈ اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں سے متعلق سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں