پٹرول سستا کرنے پر غور شروع

(جے ایم ڈی)حکومت پاکستان پر اپوزیشن اور عوام کے شدید دباؤ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 10 روپے پٹرول سستا کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت لیوی اور ٹیکس میں کمی کر کے ریلیف دے گی اور اس سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں