پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ ز 30ستمبر سے 7اکتوبر تک نتائج کا اعلان کرینگے

گجرات (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ ز 30ستمبر سے 7اکتوبر کے درمیان نتائج کا اعلان کرنے کا امکان، پی بی سی سی نے حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ ز کی چئیرمین کمیٹی نے 14 اور17 ستمبر کو دونوں امتحانات کے نتائج کے اعلان کیلئے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اجازت، ایس او پیز اور پریکٹیکل نمبرز کیلئے معیار طلب کیا تھا جس کا کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے باعث مذکورہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ناممکن ہو گیا۔چئیرمین بورڈز کمیٹی کے مطابق اس وقت تماما پرچوں کی مارکنگ مکمل ہے اگر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بروقت پریکٹیکل نمبرز لگا دئیے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی تو آئندہ ہفتے کسی بھی وقت نتائج کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں