پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرزا یسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرزا یسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین پیفما فہد رفیق کی زیر صدارت پیفما ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سینئر وائس چیئرمین عثمان رشید وائس چیئرمین مرزا زاہد محمود،سابق چیئرمین ملک صفدر حسین،ایگزیکٹو ممبران نعمان احمد،ارسلان قریشی،عمیر سیٹھی،حاجی مظہر الحق،احسان اللہ،محمد عمران و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سیلز ٹیکس کے مسائل،افغانستان میں لگنے والی صنعتی نمائش ایلومینیم اور کاپر کی ایکسپورٹ اور ڈیوٹی کے حوالے سے مشیر تجارت وزیر اعظم پاکستان عبدالرزاق داؤد سے ہو نیوالی میٹنگ و دیگر پہلو پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چیئرمین پیفما فہد رفیق نے ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں صنعتی نمائش منعقد ہو رہی ہے جو پیفما ممبران نمائش میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ سیکرٹری پیفما کو اپنا نام لکھوا دیں تا کہ ایک وفد تشکیل دیا جا سکے انھوں نے سیلز ٹیکس کے مسائل کے حل کیلئے سیلز ٹیکس کمیٹی کے قیام کا انعقاد کیا تاکہ سیلز ٹیکس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر وایا جا سکے چیئرمین پیفما فہد رفیق نے کہا کہ ایلومینیم اور کاپر کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے اور ڈیوٹی کے خاتمے کیلئے پیفما وفد مشیر تجارت وزیر اعظم پاکستان عبدالرزاق داؤد سے میٹنگ کررہا ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی تجاویز مرتب کرے گی تاکہ ہم مشیر تجارت سے بات چیت کر کے ایلومینیم اور کاپر کی ایکسپورٹ پر پابندی لگوا سکیں انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پیفماممبران کے مسائل کے حل اور انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنی کاوشوں کو بروئے کا ر لاتے رہیں گے سینئر وائس چیئرمین عثمان رشید،وائس چیئرمین مرزا زاہد محمود اور سابق چیئرمین ملک صفدر حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں