میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کی اے سی سے ملاقات ایس او پیز پر بات ہوئی

گجرات(نمائندہ خصوصی) میرج ہالز ایسوسی ایشن گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعظم سیال‘ صدر چوہدری مظہر وڑائچ نت‘ سینئرنائب صدر چوہدری افتخار احمد ڈھلو‘ جنرل سیکرٹری عدنان افتخار نے وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات وقار حسین سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وجہ سے طویل بندش کے بعد حکومت کی طر ف سے میرج ہالز اور مارکیز کو کھولنے اور ایس او پی پر عملددرآمد کرنے پر بات چیت کی اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے بتایا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے مدعو کیے گئے مہمان گرامی ماسک لازمی لگائے اور ان کا ٹمریچر چیک کیا جائے اور اگر ہال میں 400 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تو 200 افراد کو بٹھایا جائے ان کے درمیان فاصلہ ضرور رکھا جائے علاوہ ازیں رات 10 بجے تک تقریبات ختم کی جائیں ون ڈش کی پابندی کی جائے وفد نے اے سی کو یقین دہانی کرائی کہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے چوہدری مظہر وڑائچ نت نے کہا ہے کہ چھ ماہ بعد میرج ہالز کھل رہے ہیں اس سے اس انڈسٹری کا شدید نقصان ہوا ہے افتخار ڈھلو نے کہا ہے کہ تمام یونین حکومتی ایس او پیز پر عمل کرئیگی اس موقع پر چوہدری عمران افتحار چوہدری احسن وڑائچ‘زین وارث گجر داؤ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں