میدان خالی نہیں چھوڑیں گے تحصیل گجرات سے چیئرمین کاالیکشن لڑینگے: چوہدری زبیر ٹانڈہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 28 چوہدری زبیر ٹانڈہ نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ کوئی کسی بھول میں نہ رہے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے تحصیل گجرات سے چیئرمین کے لیے بھرپور تیاری ہے الیکشن لڑیں گے این اے 68 کے پی ٹی آئی ورکرز کارکن مکمل تیار ہیں انشاء اللہ این اے 68 سے کسی طالع آزما کو اب میدان کھلا نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ یہ کیسے اتحادی ہیں جو حکومت کے خلاف جلسوں میں تقریریں کرتے ہیں اور جب کوئی گلی نالی یہ لوگ بنائیں تو اس کا کریڈٹ خود لیتے ہیں اگر آٹے چینی کا بحران ہو تو وہ ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیتے ہیں عجیب منافقت ہیں دوغلی سیاست پر یہ لوگ عمل پیرا ہیں ان کے ماضی سے عوام آگاہ ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے محسنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یہ لوگ محسن کش ہیں احسان فراموشی ان کی پرانی روایات ہیں جبکہ بلیک میل کی سیاست بھی ان کا وطیرہ رہا ہے مگر اب ایسا نہیں چلے گا اب ضلع گجرات میں پی ٹی آئی کا ہر کارکن ورکر ساتھی ان کے دوغلی سیاست کا مقابلہ کرے گا اور انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں ڈٹ کا مقابلہ کریں گے اتحادی ہوں یا کوئی اور آئندہ صورتحال مختلف ہوگی بہت ہوگیا اب کارکن کسی اور جماعت کو ووٹ نہیں کریں گے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کا ہرورکر قائد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے این اے 68 سے میدان میں ہوں خود کو حلقہ کا مالک سمجھنے والے جان جائیں پی ٹی آئی کا کارکن ورکر اب کسی صورت اپنا استحصال برداشت نہیں کرے گا عوام کو ہر روز لالی پاپ چورن بیچنے والوں کا آئندہ الیکشن میں چورن نہیں بکے گا سابقہ حکمران کی کارستانیوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا تھوڑا بہت سامنا کرنا پڑا مگر اب عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوچکا گلی نالی کی سیاست سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا چند لوگوں کو ہی خود پر مسلط کرلینا غلامی ہے ہم اس غلامی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے سرگرم عمل ہیں الحمدللہ ہمیں فخر ہے کہ ہم کسی کے تابع نہیں سوائے اس رب العالمین کے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں این اے 68 میں بھرپور مقابلہ کریں گے جبکہ تحصیل چیئرمین کے لیے بھی بھرپور تیاری میں ہیں ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں