میاں ہارون مسعود پارٹی کے پابند ہیں پہلے کیطرح آئندہ بھی قربانی دینگے: میاں عمران مسعود

گجرات(نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان مسلم لیگ ق سابقہ صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور پارٹی نے اس سلسلہ میں لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اور ہم کئی سالوں سے جاری خدمت کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گے اور انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کیلئے ہم نے پہلے بھی کوششیں کیں ہیں اور آئندہ بھی کوششیں جاری رکھیں گے گزشتہ دس سالوں سے گجرات میں ن لیگ بلدیاتی اداروں میں کام کر رہی تھی جنہوں نے عوام کے مسائل کی طرف بلکل توجہ نہیں دی اب ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے ادارے کام کر رہے ہیں، نیب آزادانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، اسی طرح ملک میں لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، نئے ڈی پی او اور نئے ڈی سی گجرات بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے۔ وہ مظہر اقبال چوہان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں ہارون مسعود بھی پارٹی کے پابند ہیں جس طرح پہلے میں نے پارٹی پالیسی کی پابندی کی اور پارٹی کیلئے قربانی دی ہم اب بھی اسی پارٹی کی پالیسی پر چل رہے ہیں اور گجرات کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کرینگے، اگر ہمیں پارٹی نے ٹکٹ دیا تو ہم بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں