منافع خور انتظامیہ کے قابو سے باہر قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

گجرات (نمائندہ خصوصی) ضلع گجرات کی سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے سبزیاں بھی مہنگی کر دیں، شہر گجرات سمیت جلالپورجٹاں لالہ موسی کھاریاں سرائے عالمگیر کنجاہ مبگووال میں لہسن 450، ادرک 450 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے ھیں آلو 60، پیاز 80 سے100، گھیا کدو 120 روپے کلو میں فروخت اور ہری مرچ 180، بھنڈی 250، ٹینڈے 100 روپے کلو میں فروخت گوبھی 60 سے 80، کھیرے 80 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ +شہریوں کا کہنا یے کہ حکومت منافع خور مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔دوسری جانب مرغی کا گوشت 33 روپے اضافے کے بعد 175 روپے کلو ہو گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں