فرانس میں سرکاری سطح پر شان رسالت میں گستاخی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں: ضیاء اللہ شاہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرسید ضیاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ فرانس میں سرکاری سطح پر شان رسالت میں گستاخی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں فرانس کے صدر کی جانب سے اس قبیح حرکت کی سرپرستی سے عالمی امن خطرے میں پڑھ گیاہے حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاتاخیر فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے اوراقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پرمسلم دنیا کے ساتھ ملکر اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھاکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کروائے وہ گزشتہ روزجماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام کچہری چوک میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے سید ضیاء اللہ شاہ نے کہاکہ نام نہاد مہذب دنیا کے ملک فرانس کے صدرنے ایسے اقدامات کرکے اپنی جہالیت کاثبوت دیاہے اس سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے مہذب امن پسند لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ فرانس سے اپناسفیرواپس بلائے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ اس معاملے کو ہرسطح پر سرکاری سرپرستی میں اٹھایاجائے انہوں نے کہاکہ گھٹیا اورقبیح فعل کے باعث دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کوشدید ٹھیس پہنچی ہے اورپوری دنیا ایک جنگ کے دہانے پرکھڑی ہوگئی ہے کوئی باشعور شہری ایسی گھٹیا حرکت کی حمایت نہیں کرسکتا انہوں نے احتجاجی ریلی میں شریک شرکاء کابھی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں