عید الضحیٰ خوشیوں کا تہوار ہے مستحق افراد کو بھی ان میں شامل کر نا چاہیے: افضل گوندل

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے 69 الحاج محمدافضل گوندل نے کہاہے کہ عید الضحیٰ خوشیوں کا تہوار ہے جو ہم اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں انہو ں نے کہا کہ ہم اپنے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنی خواہشات اور قیمتی اشیاء قربان کردیں انہوں نے کہا کہ قربانی کا اصل فلسفہ مستحق افراد کی امداد کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے مخلوق خدا کی خدمت اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے لہذا سب مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قربانی کی عید پر مستحق اور غریب نادا ر افراد کو بھی یاد رکھیں تاکہ وہ بھی اس پرمسرت موقع پر خوشیوں سے مستفید ہو سکیں ہم اس مبارک موقع پر پوری امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ پاکستان کو تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات دے کر اسے ایک ترقی یافتہ ملک بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں