عید الاضحی غرباء و مساکین میں خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: سلیم سرور جوڑا

گجرات(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی غرباء و مساکین میں خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے اور ہمیں اللہ کی رضا کے آگے سرجھکانے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے بیٹے کی گردن پر چھری چلا کر اپنی خواہش کو قربان کر دیا۔ عید قربان کے پرمسرت موقع پر نادار اور بے سہارا افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا گوشت مستحقین تک بھی پہنچایا جائے، دوسرو ں کا احساس کرنا ہی قربانی کا اصل فلسفہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں