ضیاء اللہ شاہ کا کھاریاں کا دورہ رضا کاروں کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

گجرات (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرسید ضیاء اللہ نے گزشتہ روزگجرات شہرکھاریاں اوردیگر علاقو ں کادورہ کیاالخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کی جانب سے رضاکاروں کی امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیاانہوں نے پاسبان رکشہ یونین کے صدرمحمدفرحان جنرل سیکرٹری محمد زاہد سے خصوصی میٹنگ کی دیہاڑی داررکشہ چلانے والوں کی مدد اورخشک راشن فراہم کرنے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا انہوں نے امیرجماعت اسلامی کھاریاں محمد لطیف لنگڑیال،صدرخدمت فاؤنڈیشن کھاریاں سعید احمد ودیگرکے ہمراہ سینکڑوں خشک راشن کے پیکٹ رضاکاروں کے حوالے کیے جنہوں نے انہیں شہریوں کی دہلیزپرپہنچایا سید ضیاء اللہ نے تمام الخدمت رضاکاروں عہدیداران کوخراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ کروناایمرجنسی کے دوران غریب مستحقین مزدوردارطبقہ روزانہ کی مد میں کمانے والے افرادکے لئے مدد کایہ سلسلہ ہنگامی صورتحال ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں