ضلع گجرات میں تعینات آفسران کے تبادلوں کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئیں

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع گجرات میں تعینات آفسران کے تبادلوں کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ڈی سی‘ ڈی پی او‘ اے سی‘ ڈی ایس پیز‘ تحصیلدار‘ انسپکٹرز سمیت تمام وفاقی وصوبائی اور ضلعی محکموں کے آفیسران کی لسٹیں مرتب کی گئی ہیں عید کے فوری بعد ان پر عمل درآمد ہوجائیگا ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مستقبل میں کسی بھی تبدیلی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے چوہدری برادران سے قربت رکھنے والے تمام آفسران کو ڈویژن سے باہر بجھوانے کا پلان بنایا گیا ہے محکمہ ہائی وے‘ بلڈنگز‘ صحت‘ایکسائز‘ انہار‘ لوکل گورنمنٹ‘ سمیت تمام محکموں کے آفسران کے تبادلوں کا سیلاب آنے کو ہے پی ٹی آئی کی ضلعی اور صوبائی قیادت نے اپنی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بجھوادی ہیں ضلعی انتظامیہ کے آفسران کو آر پی او‘کمشنر اور چیف سیکرٹری کی طرف سے گائیڈ لائن جاری کی جارہی ہیں کہ وہ اتحادی جماعت کی بجائے حکمران جماعت کے ویژن پر عمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں