شاہین فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی شٹر ٹو شٹر ووٹروں سے ملاقاتیں کیں

گجرات(کامرس رپورٹر) شاہین فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں نے خان شبیر خان کی قیادت میں مسلم بازار، تمبل بازار، صرافہ بازار میں شٹر ٹو شٹر ووٹروں سے ملاقاتیں کیں اور شاہین فاؤنڈر گروپ کا میسج پہنچایا اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوارو ں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر مزین حمید بٹ، حامد وڑائچ، تنزیل ظفر، ملک عنایت الرحمان، خالد پرویز بٹ، عمران فیصل بھ ہمراہ تھے جبکہ حامد شہزاد، عثمان طارق بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خان شبیر خان نے کہا کہ شاہین گروپ نے گجرات کی تاجر کمیونٹی کے وقار میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے اور تاجر برادری کے ہمیشہ مسائل حل کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں