سید فیض الحسن شاہ، چوہدری اورنگزیب کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چھنی دیونہ میں ایم این اے سید فیض الحسن شاہ،سی ای او ایجوکیشن گجرات چودھری اورنگزیب،سا بقہ سینئر نائب صدر پنجاب پی ٹی آئی چودھری ساجد یوسف چھنی،کونسلر طارق جاوید کٹھانہ،سابقہ کونسلران اور دیگر معززین علاقہ نے دورہ کیا،مہمانوں کاپرتپاک استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورہار پہناکرکیاگیا،دورے کا مقصد اسکول کے مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہے، ایم این اے سید فیض الحسن نے اسکول کے لیے داخلی راستے،تین عدد نئے کلاس رومز کی تعمیر نیز پرانی چھت تبدیل کر کے لنڑ ڈالنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ساجد یوسف چھنی نے اسکول کے لئے اپنے والد محترم چودھری محمد یوسف مرحوم کے نام پر لائبریری کی تعمیر کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں