سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

( جے ایم ڈی)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 اضافے کے بعد ایک لاکھ چار ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 1372 روپے اضافے سے 89 ہزار 509 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں 10 ڈالرز اضافہ سے نئی قیمت 1772 فی اونس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ گزشتہ ہفتے کے دوران ساڑھے 6 ہزار روپے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں