سلیم سرور جوڑا کی کاوشیں ریلوے برج کی لیز کے فنڈز جاری کر دئیے گئے

گجرات (نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال، ضلعی صدر پی ٹی آئی گجرات و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب حکومت نے عثمان پورہ ریلوے برج کی لیز کے فنڈز جاری کر دئیے آئندہ 2 ماہ میں ریلوے برج کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ تفصیل کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال، ضلعی صدر پی ٹی آئی گجرات و ایم پی اے حلقہ پی پی 31 گجرات شہر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور مختلف محکموں کے سیکریٹریوں سے خصوصی ملاقات کی اور حلقہ پی پی 31 کی ترقیاتی سکیموں بارے مشاورت کی گئی، وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ ریلوے سے متعلقہ افسران نے ریلوے کی جگہ کی لیز کے فنڈز جاری کر دئیے جس سے ریلوے برج کی دو ماہ میں تکمیل ہو جائے گی، اس موقع پر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیشہ حلقہ پی پی 31 کو بڑی اہمیت دی انہوں نے کہا کہ ریلوے برج کی تعمیر دو ماہ میں شروع ہو جائے گی جس کے لیے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں