رانی حفصہ کنول کے بارے مختلف اداروں نے رپورٹ حکام کو پہنچا دیں

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گجرات سے تبدیل ہونیوالی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کے بارے میں مختلف اداروں نے اپنی رپورٹیں بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہیں جن کے مطابق گجرات میں انکی جائیداد‘بینک اکاؤنٹس‘گاڑیوں کے استعمال کا معاملہ وغیرہ بھی شامل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر رانی نے اپنی ہمشیرہ‘ والدہ‘ والد‘بھائی اور قریبی عزیزوں کے نام پر پلاٹ اور کوٹھیاں خریدی ہیں ان میں سے کچھ کو فروخت کیا اور اس سے حاصل ہونیوالی رقم سے لاہور میں ایک عالیشان گھر بنارہی ہیں اپنی گجرات تعیناتی کے دوران انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو فائدہ دیا اور مبینہ طور پر رشوت وصول کی متعدد کی فائلوں کو اعتراض لگا کر روکا بعدازاں نذرانہ لیکر رکاوٹیں دور کیں انکے دورہ یورپ کے حوالے سے بھی تمام رپورٹیں حکام تک پہنچا دی گئیں ہیں دورہ کس نے اور کیوں کرایا سب ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے ڈاکٹر رانی کے زیر اثر کام کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار کو اب اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ کہیں وہ بھی کسی رگڑے میں نہ آجائیں کیونکہ اب انکے معاملات کی بھی چھان بین شروع ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں