حکومت اوراپوزیشن کی تینوں بڑی پارٹیوں نے کرپشن نااہلی نالائقی میں نام کمایاہے: ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روزاٹک واہ کینٹ میں تنظیمی دورہ کیا انہوں نے جماعت اسلامی واہ کینٹ کی وارڈ نمبر6کے دفترکاافتتاح کیا اورواہ کینٹ میں سیرت النبی کانفرنس سے بطورمہمان خصوصی خطاب کیا افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی اٹک کے رہنماپروفیسروقاص خان،ثاقب صدیقی، سید خالد بخاری، عظمت جاوید کیانی ودیگربھی موجودتھے۔اس موقع پر ڈاکٹرطارق سلیم نے جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران سے تنظیمی میٹنگ بھی کی اورمقامی ذمہ داران نے انہیں تنظیمی رپورٹ پیش کی ڈاکٹرطارق سلیم نے مقامی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن کی تینوں بڑی پارٹیوں نے کرپشن نااہلی نالائقی میں بڑا نام کمایاہے تحریک انصاف نے عوام کی تبدیلی کی امیدوں کو سونامی میں ڈبودیاہے اس سیاسی خلاء کوپرکرنے کے لئے جماعت اسلامی کے رہنماکارکنان ہرسطح پر اپناموثرکردارادا کریں اس وقت عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کارکن بھرپورعوامی رابطہ رکھیں اورتیاری کریں انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کومایوس نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں