تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے میں دو دن میں 2 افراد کوقتل کر دیا گیا

گجرات (نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے میں دو دن میں 2 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گزشتہ روز کھاریاں کے نواحی علاقے دھنی شریف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید صداقت علی شاہ بخاری کو قتل کر دیا۔ جبکہ جمعرات کے روز اوہجڑیاں روڈ برنالی پر ٹیکسی ڈرائیور شرافت علی گجر کو نامعلوم افراد فائر مار کر فرار ہو گئے جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ قتل کی وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں