تبدیلی سرکار کا عذاب دو سال سے مسلط ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں: وزیر النساء

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات شعبہ خواتین کی صدر،سابق امیدوارقومی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے69وزیرالنساء چوہدری ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گجرات شہرسمیت پنجاب بھرمیں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اورتبدیلی سرکار کاعذاب دو سال سے مسلط ہے اورعوام صوبے میں عدم تحفظ کاشکارہیں انہوں نے کہاکہ گجرا ت شہرکے پوش علاقے شریف صنعتکارشہریوں کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملک کے سب سے بڑے صوبے کو خواہشات کی بنیادپرچلایاجارہاہے اورعوام ڈکیت چوروں اورمختلف مافیا کے رحم وکرم پرہیں انہوں نے کہاکہ گجرات میں وارداتیں نئے تعینات ہونیوالے پولیس افسران اورانتظامیہ کے لئے ایک چیلنج ہیں پنجاب حکومت کوعوام کے تحفظ کے لئے اب عملی اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہاکہ جب بھی صوبائی اوروفاقی حکمرانوں سے کارکردگی کاپوچھاجاتا ہے تو وہ ڈھٹائی سے سابق حکمرانوں پرالزام تراشی شروع کردیتے ہیں پنجاب میں چن چن کر نااہل نالائق انتظامیہ اورافسران کو تعینات کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوا م کی جماعت ہے اورعوام کے حقوق کے لئے میدان میں ہے اگرامن وامان کی صورتحال بہترنہ ہوئی تو قائدین کے ساتھ ملکر عوامی حقوق کے لئے سڑکوں پرآکرجدوجہد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں