بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا،ترجمان دفترخارجہ

(جے ایم ڈی)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔
اپنے بیان میں عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان دنیا کو بھارتی قیادت کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیوں سے آگاہ کرتا آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں