بلاول بھٹو کی قیادت میں رضوان دلدار چوہدری کا بڑا قافلے کی جلسہ میں شرکت

گجرات (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے لئے پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ریلی کی شکل میں جانے کے لئے گجرات شہر سے پارٹی جیالے رہنما اور پیپلزپارٹی کے حامی عام لوگ بڑی تعداد میں درجنوں گاڑیوں میں سٹی سیکرٹریٹ جلالپورجٹاں روڈ سے لالہ موسیٰ کے لئے روانہ ہوئے پیپلزپارٹی گجرات سٹی کے صدررضوان دلدارچوہدری نے رہنماؤں کارکنوں کے لئے انتظامات کیے تھے شہربھرسے پارٹی جیالے اورورکرسٹی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں وہ قافلے کی صورت میں لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے لالہ موسیٰ میں گجرات شہرسے پارٹی جیالوں کاقافلہ رضوان دلدارچوہدری،سٹی جنرل سیکرٹری عامرلطیف طور سینئرنائب صدر صوفی عنایت مغل ودیگرکی قیادت میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرکزی ریلی کے ہمراہ گوجرانوالہ جلسہ روانہ ہوا سارا دن سٹی سیکرٹریٹ جلالپورجٹاں روڈ پرکارکنوں کاآناجانالگارہا سٹی صدروٹکٹ ہولڈرپی پی31رضوان دلدارچوہدری کی جانب سے جیالوں کے لئے ٹرانسپورٹ کاریں ظہرانے مشروبات اورپانی کے انتظام کیے گئے تھے رضوان دلدارچوہدری اوران کی ٹیم نے بھرپورقافلے میں شرکت اورپی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے کئی روزسے تیاریاں کررکھی تھیں کائرہ ہاؤس میں سٹی صدررضوان دلدارچوہدری پارٹی رہنماؤں کارکنوں کے ہمراہ پہنچے تو صوبائی صدرقمرزمان کائرہ ضلعی صدرچوہدری ضیاء محی الدین ودیگرنے انکاخیرمقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں