بس اور رکشہ میں تصادم‘ 45 سالہ خاتون سمیت 5 سالہ بچہ جاں بحق

گجرات (کرائم رپورٹر) بس نے رکشہ کچل دیا 45 سالہ خاتون سمیت 5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 1 نوجوان زخمی حادثہ بوکن موڑ کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق بوکن موڑ کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر رکشے سے جا ٹکرائی جس سے رکشے میں سوار 45 سالہ خاتون رخسانہ زوجہ راجہ صابر اور 5 سالہ ریحان سکنہ ملہو کھوکھر جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 سالہ سیف ولد راجہ صابر سکنہ بھوتہ زخمی ہوگیا زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس تھانہ دولت نگر نے کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں