برطانیہ پلٹ بہنوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا

گجرات(کرائم رپورٹر) گجرات کے گاؤں میر پور میں برطانیہ پلٹ دو سگی بہنوں کی باتھ روم کے اندر پراسرار موت کا معمہ ایک ماہ بعد بھی حل نہ ہو سکا پولیس کسی بھی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام بارہ جنوری کو برطانیہ پلٹ پچیس سالہ ماریہ اور اٹھارہ سالہ نادیہ چچا کے گھر باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹیوں کی موت باتھ روم میں لگے گیزر کی گیس لیکچ سے ہوئی مرنے والی دونوں بہنوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی تھی جس کے بعد پولیس نے اصل حقائق جاننے کے لیے نمونے پاکستان فرانزک لیب کو بھجوائے ڈی ایس پی سعید خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ برطانوی نژاد ماریہ اور نادیہ کی موت کیسے ہوئی اب فرانزک رپورٹ کے آنے پر ہی پتہ چلے گا لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی فرانزک رپورٹ نہ آ سکی ہے جی این این نیوز کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر خاور گوندل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایف اے کو دو بار خط لکھ چکے ہیں جس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ جلد رپورٹ مل جائے گی برطانیہ پلٹ ماریہ اور نادیہ ماں باپ کے ساتھ آپنے دارا دادی کے سالانہ ختم میں شرکت کے لیے تین جنوری کو پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے تئیس جنوری کو برطانیہ واپس جانا تھآ پولیس نے مرنے والی دونوں بہنوں کے والدین کو کیس کلیئر ہونے تک برطانیہ واپس جانے سے روک رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں