ایس او پیز کی خلاف ورزی ریسٹورنٹ پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد

گجرات (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامی ریسٹورنٹ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی گجرات نے بھمبر روڈ پر واقع نان ریسٹورنٹ کو چیک کیا جس مین کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہاتھا، فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورینٹ انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا۔ بعدازاں انہوں نے سلور سپون ریسٹورنٹ کو بھی چیک کیا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کو ہدایت کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں