الحاج امجد فاروق نے بلاول بھٹو کے قافلے کا پر تپاک استقبال کیا

گجرات(وقائع نگار خصوصی) ممتاز بزنس مین، مسلم لیگی راہنما، چیف ایگزیکٹو نیشنل فرنشرز الحاج امجد فاروق نے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں لالہ موسیٰ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آنے والی ریلی کا گلوریا جینز پر پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی گئی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر چوہدری عابد رضا کوٹلہ، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، چوہدری محمد علی کوٹلہ، سابق چیئرمین ضلع کونسل کے قافلے کا بھی پرتپاک استقبال کیا، انہیں طلائی ہار پہنائے اور گلوریا جینز پر کافی بھی پلائی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری گلوریا جینز پر موجود تھی۔ بلاول بھٹو زرداری سخت سکیورٹی کی وجہ سے گلوریا جینز پر رک نہ سکے۔ انہوں نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعدادموجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں