اسٹاک ایکسچینج حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

(جے ایم ڈی)کراچی کے معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈیڈھی نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
معروف تاجر کا کہنا ہے کہ حملہ ناکام بنانے والے شہداء کو 25 لاکھ فی کس دیں گے جبکہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی اہلکار اور سندھ پولیس کے جوانوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں