اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن کی کاروائی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹل اور دکانیں سیل

کراچی(رپورٹ/کاشان صدیقی)ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اڈھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن سید جہانگیر شاہ اور مختیار کار حمود قاضی کی کاروائی این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی میں پاک فوج کے جوان پاکستان رینجرز سندھ کے جوان اور ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے افسران ایس ایچ او اورنگی کامران اشعر ایس ایچ او پیرآباد اور ڈی ایس پی اورنگی اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن کے ہمرا تھے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی اور ایم پی ار کالونی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹل سیل جبکہ قصبہ کالونی میں ماشاءالله بریانی اور آٹوز کی دکانیں سیل کردی گئی اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن سید جہانگیر شاہ کا کہنا ہیں کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہیں جس کو عوام سنجیدگی سے نہیں لے رہی اگر احتیاط نہ کی گئی تو خدانخواستہ ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑھ سکتا ہیں عوام کو پڑوسی ملک کے حالات دیکھ کر سبق حاصل کرنا چاہیے نہ کہ ہم انسان کی زندگی سے کھلیں اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن نے عوام سے اپیل کی ہے کے ماسک کا استعمال لازمی کریں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں سینیٹائزر کا استعمال کریں ہاتھ صابن سے بار بار دھویں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں