کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہےکہ کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے۔
کراچی میں سیمینار سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں، شہر بہت ہی تیزی سے پھیلا ہے اور شہر کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہمارا کام ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے دیں، 80 کی دہائی میں کراچی میں پہلی انکروچمنٹ ہوئی تو کون حکمران تھا ؟ ہم وہ کام کرنے میں ناکام رہے جو عوام چاہتے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر لوگ باہر سے آئے ہیں، بچپن میں گارڈن کے علاقے میں کھیت میں کھیلتا تھا، اب پاؤں رکھنے کی جگہ نہ ہوگی، 2003 میں 22 شاہراہیں کمرشل کر دی گئیں اور 2 منزلہ عمارت کی جگہ بلند عمارتیں بن گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش میں متاثرہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی فنڈز جاری کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں