پیسوں کی بات سالک کی بجائے شافع کے متعلق کی تھی :وجاہت حسین

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے نجی ٹی وی چےنل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیسوں کی بات سالک حسین نہیں بلکہ شافع حسین کے متعلق کی تھی جب آصف علی زرداری چوہدری شجاعت کو ملنے آئے تو شافع حسین نے کہا کہ آپ نے تو اپنے پیسے میاں منشاءسے لے لئے ہیں میرے پیسے بھی مجھے میاں منشاءسے واپس لے دیں جس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ فکر نہ کر تینوں وی پیسے پہنچ جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں