کمشنر کی جانب سے اے سی گجرات کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف

گجرات (جے ایم ڈی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے اے سی گجرات کو پیشہ وارانہ قابلیت اور ڈویژن بھر میں عمدہ کارکردگی پر اعزازی سند سے نوازاگیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ جناب احسان بھٹہ کی سربراہی میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات بہترین پوزیشن کے مستحق قرار پائے۔اے سی گجرات عمردراز گوندل پنجاب کے بہتریں انتظامی افسران اور PMS Officers کے درخشناں ستاروں میں گردانے جاتے ہیں ۔وہ ایک قابل ، محنتی، فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہیں۔ قبل از ایں عمردراز گوندل ضلع سرگودھا میں تعینات تھے جہاں سرگودھا ڈویژن میں عمدہ کارکردگی پر کمشنر سرگودھا اور صوبہ بھر میں بہتریں پرفامس پر چیف سیکریٹری پنجاب ان کو تعریفی اسناد سے نواز چکے ہیں۔ عمردراز گوندل کا تعلق منڈی بہاولدین کی تحصیل پھالیہ کے گاوُں سیرے سے ہے جہاں اسی خاندان سے پنجاب پولیس کے مایہ ناز افسر چوہدری سلطان سیرا (مرحوم) گجرات پولیس میں گرانقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔۔!!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں