THQہسپتال کھاریاں میں 40بیڈز کا ”آئسولیشن وارڈ“ قائم کر دیاگیا

گجرات (نمائندہ خصوصی) THQہسپتال کھاریاں میں 40بیڈز کا ”آئسولیشن وارڈ“ قائم کر دیا ہے MSڈاکٹر بلال بن طارق‘ ڈاکٹر جمشید دلاور کی کھاریاں پریس کلب کے وفد سے گفتگو۔ گزشتہ روز صدر زمان احسن کی قیادت میں کھاریاں پریس کلب کے سینئر صحافیوں سید تنو یر نقوی، جبار ساگر، ملک علی ظفر، چوہدری قربان گجر، بلال بٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر بلال بن طارق، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر جمشید دلاور نے وفد کو بتایا کہ THQہسپتال کھاریاں میں ”کورونا وائرس“ کے مریضوں کیلئے 24گھنٹے چیک اپ کی سہولت دی جارہی ہے۔ اور متعلقہ مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ اور 40بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ تاحال 18مریضوں میں 2کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ عوام الناس بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں