بہنوں کوعیدی دینے جانیوالابھائی ڈکیتی مزاحمت پرقتل

وزیرآباد(نیوز ڈیسک) بہنوں کو عیدی دینے جانیوالا بھائی دوران ڈکیتی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے قتل کردیااورڈاکو واردات کے بعد فرارہو گئے ،مقامی تھانہ پولیس کو واردات کی اطلاع کردی گئی ۔موضع علی پور چٹھہ کا رہائشی30سالہ شیخ وقاص گزشتہ روز علی الصبح موٹر سائیکل پر اپنی بہنوں کو عیدی دینے قلعہ دیدار سنگھ جارہا تھا کہ درگاہی والا کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی ہزارروں روپے نقدی،موبائل فون چھین لیا۔ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں 30سالہ شیخ وقاص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔ بتایا جاتا ہے ۔مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔ نعش تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں