ماسٹر لیڈیز بیوٹی پارلر اینڈ ٹریننگ سنٹر گجرات کی شاندار افتتاحی تقریب

گجرات (صابر علی صابر)میک اپ کی دنیا میں جانے پہچانے نام ماسٹر بیوٹی کے زیر اہتمام گجرات شہر میں ماسٹرلیڈیز بیوٹی پارلر اینڈ ٹریننگ سنٹر گلزار مدینہ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی مہمانِ خصوصی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ثمینہ فخر پگانوالہ اور مہمانِ اعزاز سینئر ماہر تعلیم مےڈم روبینہ خالد تھیں۔ جدید ترین مشینوں اور ماڈرن سٹائل کے پارلر کا افتتاح کرنے ثمینہ فخر پگانوالہ اور مس روبینہ خالد تقریب میں پہنچیں تو بیوٹی پارلر کی چیف ایگزیکٹو فاطمہ بتول اور ماہر ٹرینر ماسٹر محمد رفیق سمیت سٹاف اور پروفیشنل بیوٹیشنز نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔اس موقع پر معزز مہمانوں پر گل پاشی بھی کی گئی جبکہ راہداری سمیت پارلر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔لاہور سے معروف بیوٹیشن مبین ملک اور سینئر بیوٹیشن زیبا ناز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور نئے کاروبار کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد دی ۔ ثمینہ فخر پگانوالہ نے مےڈم روبینہ خالد کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر بیوٹی پارلر کا افتتاح کیا اور کاروبار میں خیرو برکت کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ اس موقع پر ثمینہ فخر پگانوالہ ‘ مےڈم روبینہ خالد ‘ مبین ملک ‘ زیبا ناز‘ماسٹر محمد رفیق اور فاطمہ بتول نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ جبکہ میزبانوں کی طرف سے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ تقریب میں گجرات کی مختلف پارلرز کی سینئر بیوٹیشنز ‘ٹیچرز ‘ڈاکٹرز سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں