ڈی پی او نے ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

گجرات (شامی کٹھانہ سے)ظہور الٰہی سٹیڈیم میں ہونیوالے کبڈی میچ میں غیر ملکی ٹیموں کے آنے پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر،چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری اشفاق وڑائچ،اے سی محمد جمیل،میونسپل کارپوریشن گجرات کے سابقہ سینی ٹیشن سپر ٹینڈنٹ رخسار احمد،سینٹری انسپکٹر اللہ رکھا سہوترا کے ہمراہ سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کہا کہ ٹیموں کے گجرات آنے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور سٹیڈیم کے ارد گرد کی تمام دکانوں کو بند رکھا جائے گا پولیس کی سیکیورٹی کو شہر بھر کے مختلف چوکوں پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے گجرات شہر میں ڈی پی او کی نگرانی میں ایس پیز،سپیشل برانچ، پولیس ایلیٹ فورس،1122میونسپل کارپوریشن،ہیلتھ،سپورٹس ود یگر اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کیونکہ 14فروری کو شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کو بھی سخت سیکیورٹی کے ساتھ رکھا جائے گا کیونکہ ٹیموں کو ظہور الٰہی سٹیڈیم کے اندر داخل ہوتے ہی وی آئی پی مہمانوں کے بعد گیٹ کو بند کر دیا جائے گا کبڈی میچ کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ ظہور الٰہی سٹیڈیم میں لایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں