انٹرنیشنل کبڈی میچز،گجرات کا بہترین امیج ڈویلپ ہو گا:الحاج افضل گوندل

گجرات (قیصر اعجاز ملہی)گجرات کی تاریخ میں پہلی بار کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے میچز‘کبڈی ایسوسی ایشن کی بہترین کاوشیں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر کبڈی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ الحاج محمد افضل گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلیان گجرات 14فروری کو پاکستان بمقابلہ آزربائیجان اور بھارت بمقابلہ انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلوں سے لطف اندوز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی صحت افزاء سرگرمی منشیات سمیت کرائم کے تمام کلچر کا توڑ ہے انسانی صحت کی بہتری میں سب سے زیادہ کردار کبڈی جیسے بہترین کھیل کا ہی ہو سکتا ہے۔ صحت مند کلچر کی پروموشن کیلئے سب سے بہترین ایکٹیویٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے جان چھڑانے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا جہاں پر کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ہمیشہ ویران ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے کلچر کی طرف لیکر آنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں