ڈاکو کو پکڑنے کیلئے اپنی سائیکل کی قربانی دینے والے بچے کے چرچے

گجرات(جذبہ نیوز )گجرات میں طالب علم کی حاضر دماغی اور بہادری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص خاتون کا پرس چھین کر بھاگ رہا تھا۔تاہم اسی دوران ایک بچہ ٹیوشن پڑھ کر سائیکل پر واپس گھر آ رہا تھا، جیسے ہی اس نے گلی میں چور چور کی آوازیں سنیں، ڈاکو کی بائیک کے سامنے اپنی سائیکل پھینک دی جس سے وہ گر پڑا۔ آگے جاکر لوگوں نے ملزم کو قابو کر لیا، بچے کی جرات اور حاضر دماغی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں