زرعی ادویات کی ڈیلر شپ اورتجدید کے خواہشمند افراد کی ٹریننگ

گجرات (نیوز ڈیسک)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) نے زرعی ادویات کی ڈیلر شپ کیلئے نئے درخواست گزاروں اور ڈیلر شپ کی تجدید کے خواہشمند افراد کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق نئے درخواست گزارو ں کی پندرہ روز اور تجدید لائسنس کیلئے تین روزہ ٹریننگ کیلئے درخواستیں یکم جون 2020سے 15جون2020تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ نئے درخواست گزاروں کی پندرہ روزہ ٹریننگ 16جون سے شروع ہو کر 30جون تک جاری رہے گی جبکہ تجدید کے لئے 28جون سے 30جون تک ٹریننگ کرائی جائے گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) کے مطابق نئے درخواست گزاروں کی ٹریننگ فیس 6600روپے، تجدید کے لئے ٹریننگ حاصل کرنیوالوں کی فیس 3300روپے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں