گجرات:ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت

گجرات (نیوز ڈیسک)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اورنگزیب نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے کیلئے ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ایجوکیشن افسران اس حوالے سے چیکنگ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے نام مراسلہ میں سی ای او ایجوکیشن نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں میں نمایاں جگہ پر ڈینگی سے متعلق ہدایات پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں، واٹر ٹینکس کی صفائی کرائی جائے، ٹونٹیوں، پائپوں سے پانی کی لیکج ختم کی جائے اور اگر کسی نشیبی جگہ پر پانی کھڑا ہے تو اسے خشک کیا جائے،گراؤنڈز اور لانز سے گھاس کی کٹائی کی جائے، سکولوں کی حدود سے کوڑا کرکٹ کی صفائی، چھتوں کی صفائی کی جائے۔ سی ای او نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے موثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں