لاک ڈاؤن کے حوالہ سے حکومتی اقدامات تیز، بیرئیر لگا دئیے گئے

گجرات (نمائندہ خصوصی) گجرات میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں گجرات شہر کو پولیس افسران و ملازمین نے مختلف مقامات پر بیرئیر لگا کر سیل کیا ہوا ہے اور غیر ضروری افراد کو باہر جانے سے منع کیا جا رہا ہے اور ہر کسی سے باہر آنے کا مقصد پوچھا جا رہا ہے جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات کی بجا آوری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں