گجرات:ایک دن میں 56مریض صحت یاب،14 میں کورونا کی تصدیق

گجرات (عارف علی عارف)گجرات ایک دن میں کورونا سے متاثرہ 56افراد صحت یاب،درجن سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق، مجموعی کیسز کی تعداد 1793ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں اب تک کل 11791افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 9110افراد کی رپورٹس نیگیٹو،1793پازیٹو،618صحت یاب،41جاں بحق اور 1134آئسولیشن وارڈز یا ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 700کے قریب رپورٹس کا آنا باقی ہے۔ گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ 56افراد صحت یاب ہو ئے ہیں جبکہ 14مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اگر گزشتہ ایک ہفتے کا جائزہ لیں تو رواں ہفتے میں 275افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 144افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 3جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں