الحاج امجد فاروق کا دوبارہ (ن) لیگ میں شمولیت کا عندیہ

گجرات (جذبہ نیوز )رہنما مسلم لیگ (ق) الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ (ن) میں دوبار ہ شمولیت کا عندیہ دیدیا گزشتہ روز جذبہ نیوز کے پروگرام گجرات ٹاکس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے شہر کی بہتری کیلئے میئر گجرات کا الیکشن لڑوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں مسلم لیگ (ن) کا ویزن اور رفتار سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے میری ہمدردیاں (ن) لیگ کے ساتھ ہیں ۔ ان کا دورانِ گفتگو کہنا تھا کہ اگرچہ اس وقت (ق) لیگ کا حصہ ہوں لیکن سب جانتے ہیں کہ میں مجبوری کے تحت (ق) لیگ میں شریک ہوا تھا چوہدری برادران سے اچھے تعلقات ہمیشہ رہیں گے ۔ الحاج امجد فاروق نے کہا کہ (ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف ‘ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز جب بھی گجرات آتے ہیں میرے ہی مہمان بنتے ہیں ‘ شریف خاندان ے ہر فرد سے میری ڈائریکٹ جان پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں آج بھی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں اور اگر انہوں نے پی پی 31سے ٹکٹ دی تو الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا جس کے لیے تنظیم مغلیہ سمیت تمام برادریوں کی مکمل حمایت حاصل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں