فلاحی اداروں کو ڈونیشن دیکر ٹیکس سے بچنے کی تدبیرتبدیل ہونی چاہیے :علی ابرار جوڑا

گجرات(قیصراعجازملہی)مسلم لیگ(ق) کے رہنما صدر سٹیزن فرنٹ علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے جس پر وزیر اعظم ڈنگ ٹپاؤ نہیں بلکہ لانگ ٹرم پالیسی پر کام کر رہے ہیں کیونکہ قرضوں تلے دباہوا ملک مڈ ٹرم پالیسی سے کتنی دیر چل سکتا ہے آخر کاربوجھ اپنے کندھوں پر خود ہی اٹھانا ہو گا مسائل کی دلدل سے باہر نکلنے کیلئے مڈ ٹرم پالیسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اسکے لئے پوری قوم کو قربانی دینا ہوگی چند ارب ڈالر دیکر جان چھوٹنے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت ٹیکس چوری کے رواج نے ہی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کی ہیں افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آخر کار ٹیکسز کا اصل بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑتا ہے فلاحی اداروں کو ڈونیشن دیکر ٹیکس سے بچنے کی تدبیر اب چینج ہونی چاہیے فلاحی خدمات اپنی جگہ ٹیکس ہر صورت د ینا ہو گاکیونکہ ٹیکس نہیں دینگے تو ملک کیسے چلے گا ملکی معاشی حالات کی درستگی فلاحی اداروں کو بڑی ڈونیشنز دینے سے نہیں ٹیکس ادائیگی سے ہی بہتری آئے گی ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کیلئے ووٹ دینے والوں کوعمران خان کاہاتھ بٹانا ہوگا نہ کہ مشکل وقت میں ”میں نا مانوں کی پالیسی پر چلنا ہو گا“ سالہا سال سے کی گئی ٹیکس چوری کی وجہ سے ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے 70 سالوں سے ٹیکس نہ دینے کی روش نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے جس کے ذمہ دار ٹیکس چور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں