گجرات(صابر علی صابر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ، مجموعی طور پر 120 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹرول روم کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے ڈی پی او عطا الرحمن کے ہمراہ 8ویں محرم الحرام کے جلوس کا بھی معائنہ کیا ، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ ، ممبر امن کمیٹی خادم علی خادم، الطاف عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیمیں صفائی، نکاسی آب کے حوالے سے زمہ داریاں ادا کرنے کے لیے متحرک ہیں، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی چوکس ہیں جبکہ واپڈا، گیس سمیت تمام محکموں کی ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کے لیے ضلعی و مقامی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام گجرات کے شہریوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ قبل ازیں جلوس کے روٹ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ تمام ادارے الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دیں
